ٹی وی چینلزغیرمصدقہ نیوزنہ چلائے،نوٹاکے استعمال کی افواہ غلط :گوہل
نئی دہلی،6؍اگست(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)گجرات کی ایک راجیہ سبھا سیٹ کا دلچسپ انتخاب اب اپنے آخری پڑاؤ پر ہے۔ریاست کے 57ممبران اسمبلی کی بدولت بڑی آسانی سے راجیہ سبھاکی راہ دیکھ رہے کانگریس صدر سونیا گاندھی کے سیاسی مشیر احمد پٹیل کے سامنے سخت چیلنج ہے۔اچانک شکرسہ واگھیلا کی بغاوت اور پھر 6اراکین اسمبلی کے پارٹی چھوڑ جانے کے بعد احمد پٹیل کی راہ میں بی جے پی میں کانٹے بچھا دیے۔واگھیلاکے سمدھی اور کانگریس ایم ایل اے بلونت سنگھ کو ہی بی جے پی نے احمد کے سامنے اتار دیا۔لہٰذاپارٹی نے اپنے 44ممبران اسمبلی کو کرناٹک کی کانگریس حکومت کے بھروسے بنگلور کے ریزولٹ میں رکھ دیا۔ایسے میں 8اگست کو پولنگ کے دن سے پہلے راکھی کا تہوار آگیاہے۔ووٹ دینے کے لیے ان ممبران اسمبلی کو گجرات توجاناہی ہوگا۔کانگریس کے 44ممبران اسمبلی کو بنگلور میں قیادت کر رہے شکتی سنگھ گوہل نے آج تک سے بات چیت میں کہاکہ ایک بات طے ہے کہ ہم دہلی نہیں گجرات جائیں گے۔یہ غلط خبر پھیلائی جارہی ہے کہ ہمارے اراکین اسمبلی دہلی جاکرسونیاجی سے ملیں گے۔بی جے پی ہی یہ غلط خبر پھیلا رہی ہے کہ ہمارے اراکین اسمبلی نوٹاپرووٹ کریں گے۔اس کے ساتھ ہی انہوں نے کہاکہ نیوز چینلز سے میری درخواست ہے کہ آن ریکارڈ خبریں چلائیں۔میں اور تمام ممبران اسمبلی اب بنگلور میں ہیں۔ہم44ممبر ان اسمبلی متحد ہیں اور احمد پٹیل کو جتائیں گے۔اگرچہ ذرائع کی مانیں، کانگریس کو اپنے ممبران اسمبلی کے ٹوٹنے کا ڈر اب بھی ستا ہے، یہی وجہ ہے کہ فی الحال پارٹی ووٹنگ سے پہلے ان ممبران اسمبلی کو اکیلانہیں چھوڑنا چاہتی ہے۔پارٹی کو لگتا ہے کہ یہ ممبران اسمبلی اپنے اہل خانہ کو لے کر بھی فکرمندہیں۔اسی درمیان ووٹنگ سے ایک دن پہلے رکشا بندھن کا تہوار بھی ہے۔لہٰذاپارٹی نے ابھی تک ایک تیرسے دونشانے لگانے کا پلان بنایاہے۔ذرائع کے مطابق رکشا بندھن کے دن تمام ممبران اسمبلی کوگجرات کے آنندمیں واقع ریاستی کانگریس صدر بھرت سنگھ سولنکی کے ریزولٹ میں رکھا جائے گا۔ان ممبران اسمبلی کے اہل خانہ کو بھی وہیں بلا لیا جائے گا۔پارٹی کو لگتا ہے کہ اس سے ممبران اسمبلی کے ذہن میں خاندان کی کسی طرح کی فکر نہیں رہے گی اور وہ کانگریس کے حق میں ووٹ دیں گے۔پارٹی نے فی الحال وقت اور ممبران اسمبلی کی سفر کا ڈٹیل خفیہ رکھا ہے اور سرکاری طور پر وہ اس پر کچھ نہیں بولناچاہتی۔ایسے میں کہہ سکتے ہیں کہ احمد بھائی کی حفاظت کے لیے ایک لڑی میں بندھے ہوئے رہنے کا وعدہ دے کر گجرات کے آنند میں ایک ساتھ کانگریسی اراکین اسمبلی منائیں گے۔